افغان طالبان نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے: حنید لاکھانی
پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عباس استنکزئی حالیہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
محمد عباس استنکزئی نے کہا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد کی اور اس کا کردار منفی رہا۔
حنید لاکھانی نے کہا کہ بھارت سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے، طالبان رہنما کے بھارت سے متعلق بیان نے بھارت کا اصل چہرہ عیاں کردیا۔
اںھوں نے کہا کہ بھارت ایک طویل عرصے سے افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں ملک دشمن عناصر کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔
حنید لاکھانی کے مطابق پاکستان کا امریکا طالبان ثالثی عمل میں کلیدی کردار بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا، حالاں کہ امریکا طالبان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر نے سراہا۔