افغانستان کی صورتحال پر دوحا میں 3 روزہ بات چیت کا آغاز آج سے ہوگا

افغانستان کی صورتحال پر دوحا میں 3 روزہ بات چیت آج شروع ہوگی۔
روسی میڈیا کے مطابق افغانستان کے معاملے پر دوحا اجلاس اقوام متحدہ اورامریکا کے تعاون سے شروع ہورہا ہے جس کا مقصد تشدد میں کمی اور مذاکرات کی بحالی ہے۔
اجلاس میں افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے معاملے پر دوحا میں اسی ہفتے ایک اور اجلاس بھی ہوگا جس میں روس، امریکا، چین اور پاکستان شریک ہوں گے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔