افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے چمن بارڈر کھول دیا گیا
چمن: پاکستان نے افغانستان کے صوبہ اسپن بولدک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے چمن بارڈر کھول دیا ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کے صوبہ اسپین بولدک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بارڈر کھول دیا گیا، آج 30سے زائد پاکستانی ڈرائیور باب دوستی کے راستے داخل ہونے کے بعد قرنطینہ مرکز میں داخل کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرائیور کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، اگر ان میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں تو انہیں گھر جانے دیا جائے گا جب کہ ہفتے میں دو دن چمن بارڈر باب دوستی پاکستانیوں کی آمد کے لیے کھلا رہے گا۔