ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان، تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے مندی کے بعد اب تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، دوسری جانب تیل اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 380 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 513 پوائنٹس بڑھ گئے جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 18 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی 42 ڈالرز 21 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت بھی 45 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 15 ڈالر فی اونس ہوگیا