اسلام آباد ہائی کورٹ کا معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ تمام معمولی جرائم میں ملوث افراد جن کی سزا 7 سال سے کم ہے فوری رہا کر دیا جائے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جیل میں اتنے زیادہ قیدیوں کی موجودگی خطرہ ہے، کسی ایک شخص میں بھی کورونا وائرس ہوا تو نقصان بہت زیادہ ہو گا۔ااس لیے ہم بھی اپنے قیدیوں کو رہا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام قیدی مچلکے جمع کرواکے ضمانت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ جو افراد یہ جمع نہیں کروا سکتے، ان کے مچلکے حکومت جمع کروائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔