ارجنٹائن میں کورونا لاک ڈاون کیخلاف لوگ سراپا احتجاج
ارجنٹائن میں کورونا وبا کی وجہ سے لگی پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے رہے۔ شرکا نے حکومت سے فوری طور معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ہزاروں افراد نے دارالحکومت بیونس آئرس میں ریلی نکالی احتجاج میں شریک افراد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں کورونا لاک ڈاون کے باعث اس وقت 4 لاکھ سے زائد افراد بے روز گار ہو چکے ہیں۔جبکہ ارجنٹائن کورونا سے متاثرہ ممالک میں دسویں نمبر پر ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 460 ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے باوجود عوام کے کورونا لاک ڈٓاون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔