احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد سے محروم شہریوں کا احتجاج
لاہور:احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد سے محروم شہریوں کا احتجاج، مظاہرین نے حکومت سے نادرا سینٹرز کھولنے یا متبادل پالیسی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
نادرا سینٹرز کی بندش کیخلاف امدادی رقم سے محروم شہریوں نے نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی لاہور کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو دونوں طرف سے بند کیے رکھا۔
احتجاج کے دوران گرمی کے باعث گجر پورہ کا رہائشی محمد یوسف بے ہوش ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھروں میں فاقے پڑ چکے، ہمیں کبھی احساس کفالت سینٹر تو کبھی نادرا سینٹر بھیجا جا رہا ہے۔ حکومت نادرا سینٹرز کھولے یا پھر کوئی متبادل پالیسی بنائے۔