آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، اہم امور پر بریفنگ

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان نے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے معزز مہمانوں، مسلح افواج کے سربراہان کا استقبال کیا۔ اعلیٰ عسکری قیادت کو کنٹرول لائن، مقبوضہ کشمیر اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت نے پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔