گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ
گلگت بلتستان: کورونا وائرس کے خلاف جنگ کرنے والے سرکاری ملازمین کو گلگت بلتستان حکومت نے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔
گلگت بلتستان کی حکومت کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں شامل سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی، جن میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، پولیس اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ موجودہ تشویش ناک صورت حال میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کا کردار قابل تحسین ہے۔
خیال رہے کورونا وائرس کے باعث اب تک گلگت بلتستان میں 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔