کورونا مریضوں کے ہسپتال میں آگ لگنےسے پانچ افراد ہلاک

ماسکو :روس کے دوسرے بڑے شہر،سینٹ پیٹرز برگ کے ضلع ویبورگسکی کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 150 دیگر کو بحفاظت باہر نکال لیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپوتنک نے روس کی ہنگامی وزارت کے حوالے سے کہا ہے کہ مرنے والوں میں سینٹ جارج سٹی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے مریض بھی شامل ہیں جبکہ آگ کے شعلوں نے 10 مربع میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔ اس ہسپتال کی مارچ کے وسط کے بعد نوول کرونا وائرس کے مریضوں کو داخل کرانے کے لئے تزئین و آرائش کی گئی تھی۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کے آلات کی خرابی اور شاٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔