کورونا فری ہونے کے چند روز بعد نیوزی لینڈ میں 2 نئے کورونا کیسز

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے 8 جون کو ملک کو کورونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزرات صحت نے تصدیق کی ہے کہ 24 دن تک کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کے بعد اب 2 خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو 7 جون کو برطانیہ سے واپس لوٹی تھیں۔ نیوزی لینڈ کی وزرات صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں متاثرہ خواتین کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے اور وہ والدین کے انتقال پر ملک سے باہر گئی تھیں، وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں نے ویلنگٹن میں قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

تفصِلات کے مطابق کورونا کے دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت نے دوبارہ سفری پابندیوں کو سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔