کورونا عفریت 209 زندگیاں نگل گیا، کُل متاثرین 9749!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی تعداد 209 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے، ایک دن میں 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9749 ہوگئی ہے۔ کورونا کے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے جب کہ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 3053، خیبرپختونخوا 1345، بلوچستان 495، گلگت بلتستان میں 283، اسلام آباد میں 194 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 51 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 209 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی، سندھ 66، پنجاب 51، بلوچستان میں 6 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔