کورونا زدگان ایک لاکھ 85 ہزار سے متجاوز، 3695 جاں بحق

اسلام آباد/ کراچی/ لاہور: ملک میں کورونا مریض تیزی سے بڑھنے لگے، پاکستان بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 تک پہنچ گئی، جن میں سے 73 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 695 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مریضوں کی تعداد پنجاب میں 68 ہزار 308، سندھ میں 71 ہزار 92، خیبر پختونخوا میں 22 ہزار 633، بلوچستان میں 9 ہزار 587، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 326، اسلام آباد میں 11 ہزار 219 جب کہ آزاد کشمیر میں 869 ہوگئی ہے۔
عوام کو اس موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلا جائے۔ ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے جب کہ ہاتھوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے، دن میں کئی بار ہاتھ دھوئے جائیں۔ بازاروں، مارکیٹوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔