کورونا بحران: متاثرین ساڑھے 24 ہزار سے متجاوز، 585 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 24 ہزار 644 ہوگئی جب کہ 585 افراد جاں بحق ہوچکے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 571 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 644 ہوگئی جب کہ 6 ہزار 464 مریض صحت یاب بھی ہو چکے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 9195 ہے، سندھ میں 9093، خیبرپختونخوا میں 3712، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 388، اسلام آباد میں 521 اور آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اس وائرس سے اموات کی تعداد 585 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 203 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 171، پنجاب میں 182، بلوچستان 22، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔