کورونا بحران: ہلاکتیں 58، متاثرین کی تعداد 4072
کراچی: ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ملک میں کورونا سے مزید 3 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4072 ہوچکی ہے۔
سندھ اور خیبرپختونخوا میں اب تک 18، 18 افراد، جب کہ پنجاب میں 16 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے، جس میں 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں وائرس کا زیادہ ہدف مرد بنے ہیں، متاثرین میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔