کورونا بحران، اعصام الحق متاثرین کی امداد کے لیے میدان میں آگئے

اسلام آباد: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد، بحالی اور مستحقین کو مفت راشن فراہم کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔
اعصام الحق نے دنیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں راجر فیڈرر، رافیل ندال ، نواک جوکووچ، ثانیہ مرزا ، شعیب ملک، وسیم اکرم، شعیب اختر، شہباز احمد سینئر، عامر خان سے رابطہ کیا اور ان کے زیر استعمال ٹینس، ریکٹس، جوتے، ٹی شرٹس، بال اور باکسنگ گلوز منگوائے ہیں۔
ان تمام اشیا کی نیلامی کی جائے گی اور حاصل ہونے والی رقم رزق فاؤنڈیشن کے ذریعے ملک بھر میں تقسیم کی جائے گی۔
اس حوالے سے اعصام الحق کا کہنا ہے کہ اس ملک نے دنیا میں پہچان دی مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنا میرا مشن ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ رزق فاؤنڈیشن کے ذریعے رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں اسلام آباد، لاہور اور گوجرانوالا میں راشن تقسیم کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، ہم ہر کام حکومت پر ڈال دیتے ہیں ہمیں خود بھی ملک اور اپنے شہر کے لیے فلاحی کام کرنے چاہئیں تاکہ ملک ترقی کرسکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔