کرکٹ امور پر گفتگو، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کرلیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بات کرنے کے لیے احسان مانی کو طلب کرلیا۔
پاکستان کرکٹ کے معاملات پر بات چیت کے لیے وزیراعظم اور چیف پیٹرن عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آج طلب کیا ہے، اس موقع پر بورڈ میں کی جانے والی حالیہ تقرریوں اور مالی معاملات پر بات چیت کی جائے گی، قومی کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے حوالے سے حکومتی اجازت کی بھی درخواست کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل میچز لائیو اسٹریم کرنے والی ویب سائٹ کا معاملہ بھی وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جاچکا، اس پر بھی بات چیت متوقع ہے۔