کراچی میں پانی کا بحران بڑھنے کا خدشہ
کراچی:شہر قائد میں پانی کے بحران کا خدشہ،واٹر بورڈ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرشدید احتجاج اور ہڑتال کی دھمکی،پیر تک تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو کام نہیں کریں گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ کی ملازمین کو منانے کی کوشیش،واٹر بورڈ کی مزدور یونینز نے بھی حکومت سندھ سے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے فوری گرانٹ دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔حکومت سندھ کی عدم دلچسپی کے باعث شہر قائد میں رمضان المبارک میں پانی کے بحران کا خطرہ تیزی سے سراُٹھانے لگا ہے۔واٹر بورڈ ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے۔واٹر بورڈ ملازمین اور مزدور یو نینز نے رمضان المبارک میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فوری طور پر گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے اگر ملازمین نے ہڑتال کردی تو شہر قائد میں پانی کا کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔