ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا سے متاثرہ وینٹی لیٹرپر موجود مریضوں کی تعداد واضح کردی

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس وقت پورے ملک میں 157 لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ وینٹی لیٹرپروہی مریض جاتےہیں جن کے پھیپھڑے کام کرنا چھوڑجاتے ہیں، اس وقت  ملک بھرمیں 157 لوگ وینٹی لیٹرز پر ہیں،  تاہم ہمارے پاس وافرمقدارمیں وینٹی لیٹرزاور بیڈزموجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں  64 ہزار لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے، اب تک 5 لاکھ 20 ہزار لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق جمعرات کا دن کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کے حوالے سے اب تک کا بدترین دن تھا، اس ایک دن کے دوران 57 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہارے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔