چارسدہ، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک اہلکار شہید، 5 زخمی

چارسدہ: سیکیورٹی فورسز کے پولیس اسٹیشن خان ماہی کے قریب آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
چارسدہ میں پولیس اسٹیشن خان ماہی کی حدود سرکی میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اسی دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اہلکار شہید جب کہ فورسز اور پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔