پی ایس ایل 6، ٹکٹ 10 فروری سے فروخت ہونے کا امکان

پی سی بی نے کورونا وبا کے باعث تمام ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تماشائیوں کو سٹیڈیم لانے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کی ٹکٹوں کی فروخت صرف آن لائن کرنیکی تجویزبھی زیر غور ہے۔کٹ فروخت کرنے والی تین مختلف کمپنیز سے بھی پی سی بی افسران کی ملاقات ہوچکی، این سی او سی سے اجازت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت 10 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔ کم شائقین کو آنے کی اجازت ملنے کے باعث ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ ہوں گی ۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا سیزن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس کے ابتدائی 20 میچز شہر قائد میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری 14 میچز لاہور میں ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔