پاکستان کے سابق کرکٹر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
پشاور: پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق سابق کرکٹر ظفر سرفراز کو 6 روز قبل کووڈ- 19 یعنی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔بعد ازاں 50 سالہ سابق کرکٹر کی طبعیت بگڑ گئی تھی اور پھر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، 3 روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد بھی ظفر سرفراز کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ انتقال کر گئے۔