پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اپنے حصہ سے زیادہ کام کررہا ہے ،وزیر اعظم عمران خان

PM imran khan

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اپنے حصہ سے زیادہ کام کررہا ہے اوراس کے پیچھے اپنی آنے والوں نسلوں کے بارے میں سوچ کارفرما ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے12۔ 2011 کے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلیوں کے بجٹ سے لے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا ٹیبل دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ مالی سال کے لئے وزارت موسمیاتی تبدیلیوں کا بجٹ 14 ارب 50 کروڑ روپے سےزیادہ ہےجبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں12۔ 2011 میں یہ بجٹ 5 کروڑ تھا۔13۔2012 میں یہ بجٹ 13 کروڑ 50 لاکھ روپے تھا۔مسلم لیگ (ن) کے دور میں پہلے سال14۔2013میں یہ بجٹ 6 کروڑ87 لاکھ روپے،15۔2014 میں یہ بجٹ 2 کروڑ 51 لاکھ،16۔2015 میں 3 کروڑ 97 لاکھ،17۔2016 میں 2 کروڑ 70 لاکھ اور مالی سال18۔2017 میں 81 کروڑ 50 لاکھ روپے اورآخری مالی سال19۔ 2018 میں 80 کروڑ 26 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے مالی سال20۔ 2019 میں 7 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ،21۔ 2020 میں 6 ارب اور اب مالی سال22۔ 2021 کے لئے 14 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔