وفاقی حکومت کی عوام سے ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرنے کی اپیل
اسلام آباد:حکومت نے عوام سے ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں،ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرنے سے عوام ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں گے لہٰذا ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں اورغریبوں کی دعائیں لیں۔