وزیر اعظم کا کورونا بحران سے نبرد آزما صنعتوں کو مراعات دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے نبرد آزما ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے وزیر اعظم جلد مراعات کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے برآمدی صنعت اور کنسٹریکشن کمپنی کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم کی جانب سے جلد اہم اعلانات متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم برآمدی صنعت کو 100 ارب روپے دینے کا اعلان کریں گے، جب کہ 100ارب کی ادائیگی جمع کرائے گئے ایڈوانس ٹیکس ریفنڈ سے کی جائے گی۔ کنسٹریکشن انڈسٹری کے لیے بھی جلد اعلانات کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔