وزیراعلیٰ پنجاب کے بڑے اعلانات

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کی جیلوں میں قید معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو 90 دن کی رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صوبے کی جیلوں میں قید معمولی جرائم والے قیدیوں کو 90 دن کی رعایت دی جا رہی ہے، رعایت کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی میں نئی کٹس آگئی ہیں، پریشانی والی بات نہیں۔ کورونا وارڈرکے علاوہ ہرکسی کوکٹس کی ضرورت نہیں۔ لوکل سطح پربھی حفاظتی کٹس پرکام کررہے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جزوی لاک ڈاؤن کوروزانہ کی بنیاد پرمانیٹرکرتے ہیں، صورتحال کے مطابق چلتے جائیں گے، صوبہ بھرمیں دیہاڑی دارمزدورطبقے کی امداد کریں گے،وائرس کی وجہ سے دیہاڑی دارطبقہ مشکلات کا شکارہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں 82 مریض سامنے آئے ، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں، صوبے میں 25 لاکھ خاندانوں کو 10ارب کی لاگت سے 4ہزارروپے ماہانہ امداد دی جائے گی، 18ارب روپے مالیت کے صوبائی ٹیکسزکی چھوٹ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس آج سے نافذ ہوچکا ، کورونا وائرس وارڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔