وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں کورونا سے متعلق اقدامات اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات، قومی سلامتی اور ایل اوسی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران پاک فوج، سیکیورٹی اداروں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی اور کورونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جذبے کو سراہا۔وزیراعظم ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں کورونا سے نمٹنے کے لیے امداد اور ریلیف کی تقسیم پر بھی بات چیت کی گئی ۔