وبا میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا سفر، ویسٹ انڈیز ٹیم انگلینڈ روانہ

اینٹیگا: کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عالمی کرکٹ کی بحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق انگلینڈ سے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اینٹیگا سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگئی۔
تمام ویسٹ انڈین کرکٹرز کا روانگی سے قبل ہونے والا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جب کہ چارٹرڈ طیارے سے مانچسٹر پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کا دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
ویسٹ انڈین ٹیم بائیو سیکیور ماحول میں انگلینڈ میں قیام کرے گی اور14 روز کا قرنطینہ بھی اختیار کرے گی جب کہ اسکواڈ میں 14 رکنی مین ٹیم، 11 ریزرو پلیئرز اور 13 آفیشلز شامل ہیں۔
ادھر بھارت میں مقیم ٹیم مینجمنٹ کے دو اراکین سفری پابندیوں کی وجہ سے ویسٹ انڈیز اسکواڈ جوائن نہیں کرسکے ہیں۔
ویسٹ انڈیز ٹیم انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی جہاں پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو بھی اگست ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور وہاں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے،

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔