نجی ملازمین کو دفاتر سے کام کرنے کی اجازت
ریاض : سعودی حکام نے نجی اداروں کے ملازمین کو دفاتر سے کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نجی ملازمین کی حاضری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
خلیجی ریاست سعودی عرب نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے نجی اداروں کے صدر دفاتر میں ملازمین کو بھی دفاتر آنے کی اجازت دے دی۔ وزارت سماجی بہبود اور افرادی قوت کی جانب سے نجی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ملازمین کو لاک ڈاؤن سے پہلے والی تعداد سے کم رکھی جائے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے حکم نامے پر اتوار سے عمل در آمد کیا جائے گا تاہم ہدایات و ضوابط کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔