ملک میں 8418 کورونا زدگان، 176 جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 8418 ہوگئی جب کہ مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کورونا زدگان کی تعداد 8418 ہوگئی ہے جب کہ 1970 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3721 ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 2537، خیبرپختونخوا میں 1235، بلوچستان میں 432، گلگت بلتستان میں 263، اسلام آباد میں 181 جب کہ آزاد کشمیر میں 49 کیسز رپورٹ ہوچکے ہین۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوٓں میں ملک بھر میں کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 176 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 56، پنجاب42، بلوچستان میں 5 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔