ملک میں 7 ہزار481 کورونا زدگان، 143 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں تصدیق شدہ کورونا کیسز 7 ہزار 481 تک پہنچ گئے جب کہ مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 143 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 3391، سندھ میں 2217، خیبر پختونخوا میں 1077، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 250، اسلام آباد میں 163 جبکہ آزاد کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک کے طول و عرض میں اب تک 92 ہزار 548 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6416 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1832 مریض صحت یاب ہوچکے جب کہ 44 کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 143 ہوگئی۔ سندھ میں 47، پنجاب میں 37، خیبر پختونخوا میں 50، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز میں مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔