ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی۔اسی طرح پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافہ کے بعد 99 ہزار 879 روپے ہوگئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 1924 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 1931 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750 اور 1500 روپے اضافہ ہوگیا تھا۔