ماہ صیام میں کھجور کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور
پشاور:ماہ رمضان میں سب سے زیادہ کھجور کی فروخت ہوتی ہے جس کی وافر مقدار اب بازاروں میں دستیاب ہے لیکن قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی پشاور کے بازاروں میں مختلف اقسام کی کھجوریں دستیاب ہوگئی، کھجورعجوہ ہو یا پھرمبروم لیکن قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
بازار میں عجوہ کھجور 2 ہزار 200، عربی کھجور600 ، ایرانی مبروم 400، عراقی 300، مضافتی 400 اور مقامی کھجور 240 سے 300 روپے تک فی کلو فروحت ہو رہی ہے۔
شہریوں نے کہا ہے کہ قیمتیں قوت خرید سے باہر ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بارڈر بند ہونے سے کھجورکی قیمتیں بڑھی ہیں۔ رمضان میں کھجور کو دستر خوان کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے، روزہ داروں کے لیے کھجور سے روزہ کھولنا سنت اور غذائیت کے حصول کا اہم ذریعہ ہوتا ہے۔