لاک ڈاؤن کا آپشن موجود، ڈبلیو ایچ او کی تجاویز پر عمل درآمد ضروری نہیں، ظفر مرزا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عالمی ادارہ صحت کے خط پر ردعمل میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی تجاویز پر عمل درآمد ضروری نہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مراسلے کے حوالے سے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے بہترین مفاد میں بہترین خودمختار فیصلے کیے ہیں اور کورونا معاملے پر سوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ او نے صرف وبا کو دیکھنا ہوتا ہے، اس کی تجاویز پر عمل درآمد ضروری نہیں، پاکستان اس وبا سمیت صحت کے شعبے میں عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پرعمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، کورونا وائرس کے ساتھ زندگی کو بھی چلانا ہے، کوئی پتا نہیں وائرس کتنا عرصہ رہتا ہے، جو شعبے بند ہیں وہ بند ہی رہیں گے، عوام نے سمجھا کورونا عید کے بعد ختم ہوجانا ہے اور احتیاط نہ کی، آنے والے دنوں میں کورونا کیسز بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں، عوام کے لیے جو بہتر ہے وہ فیصلہ کرتے ہیں، حکومت کے پاس لاک ڈائون کا آپشن موجود ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔