لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں 50 فیصد اضافہ

لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں 50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت شدید تشویش کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث برطانیہ میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سماجی ادارے نے واقعات پولیس کو رپورٹ کیے۔برطانوی پولیس نے گھریلو تشدد سے متاثرہ افراد کو سامنے آنے کی بھی اپیل کی ہے۔ جوڑے کے گھروں میں رہنے سے ناچاکی اور لڑائی جھگڑوں میں اضافہ ہورہا ہے۔برطانیہ میں کروناوائرس سے اموات کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ کی ہے۔ ماہرین نے کرونا کی ایک اور لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یورپ میں سب سے زیادہ نقصان برطانیہ میں ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔