فیس بک میسنجر پر ریڈ ریسیٹ بند کرنے کا طریقہ
نیویارک: فیس بک میسنجر پر لوگوں کو بسااوقات ایسی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے کہ وہ کسی صارف کی طرف سے موصول ہونے والا میسج پڑھنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں چاہتے کہ اس صارف کے فون پرمیسج ’سین‘ ہو اور اس کو معلوم ہو کہ اس کا میسج پڑھا جا چکا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس صورتحال سے بچنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ میسج بھی پڑھ لیں گے اور بھیجنے والے کے ہاں ’سین‘ بھی لکھا نہیں آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس مسئلے کا حل گوگل کروم انٹرنیٹ براﺅزر کے ایک بہت غیرمعروف پلگ ان میں پوشیدہ ہے۔ اس پلگ ان کا نام ’اَن سین فار فیس بک‘ (Unseen for facebook)ہے۔ اگر آپ اسے گوگل کروم میں ڈاﺅن لوڈ اور انسٹال کرکے آن کر لیں تو پھر آپ اس گوگل کروم میں فیس بک سائن ان کرکے صارف کا میسج پڑھ سکتے ہیں اور اس کے ہاں میسج سین بھی نہیں ہو گا۔ تاہم اس مقصد کے لیے آپ کو فیس بک صرف گوگل کروم میں ہی کھولنا ہو گا۔ اس پلگ ان کو آپ اپنی مرضی کے مطابق جب چاہیں آن یا آف بھی کر سکتے ہیں۔