عید قرباں کے حوالے سے حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کے تمام اضلاع میں بکرا، گائے منڈیوں میں خرید و فروخت کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات سندھ کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے مویشی منڈیوں کے لیے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں جن کے مطابق تمام ٹاؤن، میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہوگی۔
ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی میں خریداروں کے لیے الگ لین مختص کی جائے۔