شہروز کی دوسری شادی موضوع بحث، سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور تنقید
کراچی: اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ روز ماڈل صدف کنول کے ساتھ شادی کی، یہ اُن کی دوسری شادی ہے، اس کے بعد سے سوشل میڈیا کے تمام ہی پلیٹ فارم پر اس حوالے سے صارفین کی جانب سے بھرپور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا کے تمام ہی پلیٹ فارم پر صارفین کی جانب سے منفی ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔
جیسے ہی دونوں کی جانب سے تصاویر پوسٹ کی گئیں، اس کے بعد سے ہی دونوں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے جہاں شہروزسبزواری کی پہلی اہلیہ سائرہ یوسف کو اپنے علیحدگی کے فیصلے پر سراہا جارہا ہے وہیں صدف کنول اور شہروز سبزواری کو خوب تنقید کا ہدف بھی بنایا جارہا ہے۔