شعیب اختر نے کورونا فنڈنگ کے لیے انوکھی سیریز کی تجویز دے دی

لاہور: دنیا کے تیز ترین بالر، شعیب اختر نے کورونا فڈنگ کے لیے انوکھی سیریز کی تجویز پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سو میل کا سنگ میل عبور کرنے والے سابق کرکٹر شعیب اختر نے کورونا فنڈ جمع کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کروانے کی تجویز دی ہے۔
شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل میں ایک تازہ ویڈیو میں کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 یا ایک روزہ میچز کی سیریز ہو جس سے کورونا فنڈ جمع کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز بغیر شائقین کے ہوگی، جس میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ سمیت صرف براڈکاسٹنگ یونٹ موجود ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔