سیاہ فام شہری کی موت کے بعد امریکا میں قانون تبدیل ہو گا
سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مینی پولس میں قانون تبدیل ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مینی پولس میں قانون تبدیل ہوگا اور پولیس کے ملزم کی گردن دبوچنے یا گھٹنے سے دبانے پر پابندی لگے گی۔
اس ضمن میں مینی پولس سٹی کونسل نے پولیس میں فوری اصلاحات کی متفقہ طورپر منظوری دے دی ہے جب کہ مینی پولس سٹی کونسل کی جانب سے تیار اصلاحات کی حتمی منظوری جج دےگا۔
خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔
مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکا کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔