سیالکوٹ کے ٹک ٹاک سٹار کے گھر پر حملہ، والد کو قتل کر دیا گیا

پنجاب: پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد کے قتل اور دیگر کو زخمی کرنے کا مقدمہ مقتول داؤد بٹ کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے تھانہ سٹی میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق گھر کے باہر جمع ہو کر شورشرابا کرنے سے روکنے پر سات مختلف افراد نے مدعی کے چھوٹے بھائی مقبول بٹ سے جھگڑا کیا تاہم اہل محلہ کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہو گیا تھا۔

’دو مئی کی شام کو ابتدائی واقعے کے چند گھنٹوں بعد مدعی کو اطلاع ملی کہ پہلے جھگڑا کرنے والے افراد ان کے بھانجے کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔‘

پولیس ریکارڈ کے مطابق مدعی مطلوب احمد اپنے بھائی اور دیگر کے ہمراہ جائے واقعہ پر پہنچے تو 15 سے زائد افراد وہاں موجود تھے۔ مقتول اور ان کے ساتھ دیگر افراد کے وہاں پہنچنے پر پہلے سے وہاں موجود افراد نے ان پر آوازیں کسیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ان پر فائرنگ کی، اس دوران داؤد احمد بٹ کی آنکھ میں گولی لگی جب کہ ان کے بیٹے ابوبکر اور ساتھ گئے ہوئے ایک اور فرد شیراز بھی زخمی ہوئے۔ 

قبل ازیں سوشل میڈیا پر بھی نوجوان ٹک ٹاک سٹار کے والد کے قتل کے معاملے پر گفتگو کرنے والے حکومتی و انتظامی شخصیات کو مخاطب کر کے ان سے فراہمی انصاف کا مطالبہ کرتے رہے۔ٹرینڈز لسٹ میں تین مختلف ٹرینڈز کے تحت گفتگو کرنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر سے افسوس اور تعزیت بھی کرتے رہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔