سلیکٹیڈ حکومت نے کفایت شعاری اور سادگی کی مثال قائم کردی ہے،صوبائی وزیر جام اکرام دھاریجو

کراچی: وبائی وزیر اینٹی کرپشن، صنعت، تجارت و محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی وفاقی کابینہ ہے جس میں منتخب اراکین سے غیر منتخب لوگ زیادہ ہیں، وفاقی حکومتی کابینہ میں 25 غیرمنتخب لوگ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وبائی وزیر اینٹی کرپشن، صنعت، تجارت و محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی وفاقی کابینہ ہے جس میں منتخب اراکین سے غیر منتخب لوگ زیادہ ہیں، وفاقی حکومتی کابینہ میں 25 غیرمنتخب لوگ شامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کا اپنی کابینہ ممبران کو 18 سے 20 تک محدود رکھنے کی باتیں آج جھوٹ کا پلندہ ثابت ہورہی ہیں،وفاقی کابینہ کے ممبران کی تعداد 49 تک پہنچاکر سلیکٹیڈ حکومت نے ” کفایت شعاری ” اور  ” سادگی ” کی مثال قائم کردی ہے،تبدیلی حکومت کی سب باتیں جھوٹی نکلیں لگتا ہے وزراء ، وزراء مملکت، معاونین خصوصی، اور مشیروں کی فوج کو صرف اور صرف سندھ حکومت پر تنقید کرنے پر مامور کردیا گیا ہے،تبدیلی کے بھیانک نتائج قوم کو مل رہے ہیں ۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔