سلیم ملک کی جانب سے پی سی بی کو جواب کل جمع کرانے کا امکان
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوال نامے کا جواب تیار کرلیا، تاہم ان کی جانب سے بدھ کو اسے جمع کرانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وکلا ٹیم کی طرف سے تیار کردہ جواب میں سلیم ملک نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اگر بورڈ کے پاس ثبوت تھے تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیے، اگر آئی سی سی نے پی سی بی کو کوئی ریکارڈنگ بھجوائی ہے تو وہ دی جائے۔
سابق کپتان نے کہا کہ جس اخبار کے الزامات کا ذکر کیا جارہا ہے وہ غلط بیانی پر بند ہوگیا ہے، میری بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے لیکن یہ یاد رکھنا مشکل ہے کہ کس سے کیا بات ہوئی تھی، دوستوں میں ہنسی مذاق میں ہونے والی گفتگو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔