دنیا بھر میں کورونا کسیز کی تعداد 3 کروڑ 67 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، امریکا، یورپ، بھارت سمیت درجنوں ممالک مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، کئی ملکوں میں وبا نے اپنی دوسری لہر بھی دکھانا شروع کردی ہے۔ کورونا سے متعلق تازہ اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 67 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور ہلاک افراد کی تعداد10لاکھ 66 ہزار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابقامریکا میں78لاکھ، بھارت میں69لاکھ اور برازیل میں50 لاکھ افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار سے تجاوز کرگئیجبکہ امریکا، یورپ اور برطانیہ میں کرونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔