دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 47 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 47 ہزار سے تجاوز کرگئیں اورمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار ہوچکی ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کورونا وائرس وبا کی لپیٹ آنے والے ممالک برطانیہ اور اسپین میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکا میں اب تک 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کے بعد امریکا میں دنیا کے سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین موجود ہیں، ایک ہی روز میں  556 اموات کی تصدیق کے بعد امریکا میں کورونا وائرس ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 6سو سے تجاوز کرگئی ہے۔   وبا سےبچنے کیلئے  80 فیصد امریکی گھروں میں بند ہیں۔امریکی  صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہےکہ آئندہ 2 ہفتے امریکی قوم کیلئے انتہائی دردناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔