خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی ضمانت منظور

اسلام آباد: عدالت عظمی نے سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور دیگر مرکزی قیادت بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔
سپریم کورٹ نے 30، 30 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے جائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔