حکومت کی لاک ڈائون کی مدت میں 14 اپریل تک توسیع
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا بحران کے باعث لاک ڈائون میں 14 اپریل تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے صوبوں کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے، اب لاک ڈائون 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد بریفنگ میں اسد عمر نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔