جونیئر زرداری بتائیں راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا، مُراد سعید
لاہور: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی پر آنے والے بلاول پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے، حادثاتی چیئرمین پیپلز پارٹی بیانات نہیں عوام کو سہولتیں دیں۔
مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ مالی اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان وفاق نے دیے، عوام سڑکوں پر احتجاج اور راشن کے پیسے کا حساب مانگ رہے ہیں، جونیئر زرداری بتائیں راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا؟ خدارا یہ پیسہ جعلی اکاؤنٹس کے لیے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہے۔
اُن کا کہنا تھا صحت کے 5.5 ارب جعلی اکاؤنٹس کی زینت نہ بنتے تو آج سہولتیں ہوتیں۔