جلال پور بھٹیاں: ایک ماہ میں بچوں سے زیادتی کا پانچواں واقعہ
جلال پور بھٹیاں: جلال پور کہنہ سے 14 سال کے لڑکے کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
جلال پور بھٹیاں میں ایک ماہ میں کمسن بچوں سے زیادتی کا یہ پانچواں واقعہ ہے، پولیس کے بیان کے مطابق جلال پور کہنہ سے چودہ سالہ لڑکے کی لاش ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، حافظ آباد کے نواحی علاقے میں چھ سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کر کے قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے قتل کے الزام میں پڑوسی کو گرفتار کیا، ذیشان نامی پڑوسی نے قتل کا اعتراف بھی کیا۔ معصوم عبیرہ شہزادی چیز لینے دکان پر گئی تھی اور پھر واپس نہ آسکی، ملزم نے اسے رکشے میں ویران جگہ لے جا کر قتل کردیا۔
چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے مجرم کیخلاف ایک اور چالان جمع
ادھر ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بھی 2 طالب علموں سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پانچوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔