جب بھی ٹیم مشکلات میں گھری تو حفیظ کو استعمال کیا گیا، شعیب اختر
لاہور: سابق اسپیڈ اسٹار شیعب اختر نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کو اتنی ستائش نہیں ملتی جتنے کے وہ حقدار ہیں، جب بھی ٹیم مشکلات میں گھری تو حفیظ کو استعمال کیا گیا
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ نامور آل راؤنڈر نے اپنے کیریئر ٹیم کی کامیابیوں میں شاندار حصہ ملایا، جب بھی ٹیم مشکلات میں گھری تو حفیظ کو استعمال کیا گیا لیکن ان کی اس طرح کی قدر نہیں کی گئی جس طرح کی ہونی چاہیے تھی۔شعیب اختر نے کہا کہ محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے اپنا پورا کردار نبھایا، انہوں نے جتنا کام کیا اس کی اتنی ستائش نہیں ملی، انہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں ٹیسٹ کی بنسبت زیادہ استعمال کیا گیا لیکن جب میں ٹیم پر کڑا وقت آیا تو آل راؤنڈر کو سبکدوش کرنے کا مطالبہ کیا جاتا، خصوصاً بولنگ کے معاملے میں۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ وکٹیں لینے کے باوجود محمد حفیظ کو اسٹاک بولر کی حیثیت دی گئی نہ کہ میچ ونر، جب بھی وہ وکٹیں لیتے تو ان کے بارے میں پھر سب کا نظریہ اور سوچ مختلف ہو جاتی تھی۔